نیٹ فلکس ہالی ووڈ کو کس طرح فتح اور تباہ کر رہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس

نیٹ فلکس کے رجحان میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ہرسال اربوں ڈالرز کا بزنس ہوتا ہے اور سب سے زیادہ پیسے کمانے والے فنکاروں کی آمدنی کروڑوں ڈالرز کی ہوتی ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ نیٹ فلکس کی جانب راغب ہونے لگے ہیں۔

حال ہی میں ہالی ووڈ رپورٹر کے ایک آرٹیکل میں تفصیل کے ساتھ یہ بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کس طرح تباہ و برباد اور فتح کررہا ہے جس کی سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلکس نے ہالی ووڈ کے روایتی صارفین کے حلقے کو توڑ دیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE2OTcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTY5NyAtINmG24zZuSDZgdmE2qnYsyDZvtixINit2KfZhNuM24Eg2YbYtNixINqp24wg2KzYp9mG25Ig2YjYp9mE24wgNSDZhdmI2YjbjNiyINm+2LEg2KfbjNqpINmG2LjYsSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODE2OTgsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTEvTmV0ZmxpeC0yLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZhtuM2bkg2YHZhNqp2LMg2b7YsSDYrdin2YTbjNuBINmG2LTYsSDaqduMINis2KfZhtuSINmI2KfZhNuMIDUg2YXZiNmI24zYsiDZvtixINin24zaqSDZhti42LEiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2YbbjNm5INmB2YTaqdizINm+2LEg2K3Yp9mEINuB24wg2YXbjNq6INmG2LTYsSDaqduMINis2KfZhtuSINmI2KfZhNuMINiu2YjYqNi12YjYsdiqINmF2YjZiNuM2LIg2qnbjCDZgduB2LHYs9iqINiz2KfZhdmG25Ig2KLar9im24zblNii2YYg2YTYp9im2YYg2KfYs9m52LHbjNmF2YbaryDZvtmE24zZuSDZgdin2LHZhSDaqduMINmF2YLYqNmI2YTbjNiqINmF24zauiDZiNmC2Kog2qnbkiDYs9in2KraviDYs9in2KraviDYp9i22KfZgduBINuB2YjYpyDbgduS25Qg2KrZgdi124zZhNin2Kog2qnbkiDZhdi32KfYqNmCINmG24zZuSDZgdmE2qnYsyDZhtuSINiq2r7bjNmG2qnYsyDar9mI2ZDZhtqvINqI25Ig2qnbkiDZhdmI2YLYuduSINm+2LEg2YbYtNixINqp24wg2KzYp9mG25Ig2YjYp9mE24wg2KfbjNmG24wg2YXbjNi02YYg2KfZiNixINiv24zar9ixINin2YLYs9in2YUg2qnbjCDZhdmI2YjbjNiyINqp24wg2YHbgdix2LPYqiDYrNin2LHbjCDaqduMINuB25Ig2KzYsyDZhduM2rog2LTYp9mF2YQgNSDYrtmI2KjYtdmI2LHYqiDZhdmI2YjbjNiyINqp2Kcg2KrYudin2LHZgSDZhdmG2K/Ysdis24Eg2LDbjNmEINuB25I6INmE24zZiCDYp9uM2ojZhSDYs9uM2YbaiNmE2LEg2YbbkiDYp9uM2qkg2qnZhNin2LMg2b7bjNm5INqp24wg2KzYp9mG2Kgg2LPbkiDYp9uM2YbbjCDZhduM2bnaiCDZhdmI2LPbjNmC24wg2b7YsSDZhdio2YbbjCDaqdin2YXbjNqI24wg2qnbjCDYp9uM2qkg2YHZhNmFINqp24zZhNim25Ig2KfZvtmG24wg2KLZiNin2LIg2qnYpyDYrNin2K/ZiCDYrNqv2KfbjNinINuB25Ig2KzYqNqp24Eg2YHZhNmFINqp24wg2qnbgdin2YbbjCDYp9uM2qkuLi4iLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

یہ روایتی صارفین اب صرف اور صرف ہالی ووڈ کو ترجیح دینے کی بجائے نیٹ فلکس اور ہالی ووڈ کے مابین منقسم ہوچکے ہیں۔ اسٹریم کیے جانے والے مواد میں بھی تنوع ہے جس سے نیٹ فلکس کی مقبولیت ابتدا ہی سے بے پناہ بڑھ چکی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:

کیا دی چیلنج اوریجنل نیٹ فلکس سیریز سے زیادہ دلچسپ ہے؟

دوسری وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلکس اسٹرٹیجک فیصلوں کی مدد سے یعنی پروگرامنگ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرکے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مضبوطی سے قدم جما چکا ہے جس سے سبسکرائبرز کی بڑی تعداد اس طرف بڑھی۔

تیسری وجہ یہ بھی ہے کہ نیٹ فلکس پر مواد اوور لوڈ ہے یعنی ٹی وی شوز سے لے کر فلموں تک انٹرٹینمنٹ کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے جس میں کارٹون سے لے کر انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم کی کہانیوں پر مبنی سیریز بھی شامل ہیں۔

چوتھی وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلکس پر تخلیق کاروں کو زیادہ آزادی حاصل ہے جس کے نتیجے میں ہالی ووڈ کا روایتی اسٹوڈیو سسٹم چیلنج ہوا۔ اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر مشہور فلمساز اور ہنر مند توجہ دینے لگے ہیں کیونکہ وہ اس میں اپنا مستقبل دیکھتے ہیں۔

پانچویں وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلکس کو عالمی سطح پر توسیع دی جارہی ہے۔ تفریحی صنعت میں جغرافیائی حدود ٹوٹی ہیں جبکہ چھٹی وجہ خود سامعین و ناظرین کا رویہ بھی ہے جو بدلتے دور کے تقاضوں کے باعث بدل چکا ہے اور نیا مواد چاہتا ہے۔

ساتویں وجہ یہ ہے کہ نیٹ فلکس کی عالمی رسائی کے باعث ثقافتی اعتبار سے بھی نیٹ فلکس جتنے سامعین و ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے، ہالی ووڈ کو اس میں مشکل پیش آئے گی اور تمام تر وجوہات کے باعث ہالی ووڈ کا مستقبل غیر یقینی ہوچکا ہے۔

ہالی ووڈ کے کرتا دھرتا یہ بخوبی سمجھتے ہیں کہ نیٹ فلکس انہیں آہستہ آہستہ ایک نئے دور میں لے کر جارہا ہے جبکہ اس دوران ہالی ووڈ کے فنکاروں کی اپنی ترجیحات بھی بدل چکی ہیں۔ ہالی ووڈ کی فلموں کو نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا رجحان بھی جنم لے چکا ہے۔

عین ممکن ہے کہ آنے والے دور میں یہ پیش گوئی غلط ثابت ہو تاہم نیٹ فلکس نے گھر پر بیٹھ کر آن لائن فلم اور سیریز دیکھنے کے رجحان میں اضافہ کیا ہے اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد ایک فکسڈ ریٹ پر ہر قسم کا مواد دیکھنے کے حق میں ہے۔

Related Posts