آئندہ تین دن موسم کی صورتحال کیا ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ تین سے چار دن تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات یں اسموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران کوئی ایسا بڑا موسمی تغیر نظر نہیں آرہا جس کے نتیجے میں اچھی بارشوں کی توقع کی جاسکے جبکہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا۔

موٹروے پولیس کا قابل تحسین کارنامہ، جلتی ہوئی گاڑی سے میاں بیوی کو بچالیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ سندھ، اورماڑہ اور پنجگور میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ ہوئی۔

سب سے زیادہ سندھ کے علاقے حیدرآباد میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردو منفی 04، کالام ، ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts