غزہ جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے جس کے دوران حماس اور اسرائیل کی جانب سے مزید یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے جبکہ دنیا بھر سے امدادی سامان مظلوم فلسطینیوں تک پہنچنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری سیزفائر کے دوران حماس نے اسرائیل کے 25یرغمالی رہا کیے جبکہ جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق اسرائیل 1 قیدی کے بدلے 3 مظلوم فلسطینیوں کی رہائی کا پابند ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODE3NTQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MTc1NCAtINit2YXYp9izINmG25IgMjUg2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjCDZgtuM2K/bjCDZhdi12LEg2qnbkiDYrdmI2KfZhNuSINqp2LEg2K/bjNuSIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MTc1NSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMS9pc3JhZWxpLXByaXNuZXJzLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYrdmF2KfYsyDZhtuSIDI1INin2LPYsdin2KbbjNmE24wg2YLbjNiv24wg2YXYtdixINqp25Ig2K3ZiNin2YTbkiDaqdixINiv24zbkiIsInN1bW1hcnkiOiLZgdmE2LPYt9uM2YYg2qnbjCDYotiy2KfYr9uMINqp24zZhNim25Ig2YXYtdix2YjZgSDYrNiv2YjYrNuB2K8g2K3Zhdin2LMg2YbbkiA3INin2qnYqtmI2KjYsSDaqdmIINin2LPYsdin2KbbjNmEINm+2LEg2K3ZhdmE25Ig2qnbkiDYr9mI2LHYp9mGINit2LHYp9iz2Kog2YXbjNq6INmE2KbbkiDar9im25IgMjUg2KfZgdix2KfYryDaqdmIINis2YXYuduBINqp25Ig2LHZiNiyINix24zaiCDaqdix2KfYsyDaqduSINit2YjYp9mE25Ig2qnYsdiv24zYpyDbgduS25Qg2KfYsyDYqNin2Kog2qnbjCDYqti12K/bjNmCINit2YXYp9izINqp25Ig2K/ZiCDYsNix2KfYpti5INqp24wg2KzYp9mG2Kgg2LPbkiDZgdix2KfZhtiz24zYs9uMINiu2KjYsSDYsdiz2KfauiDYp9uM2KzZhtiz24wg2KfbkiDYp9uM2YEg2b7bjCDaqdmIINqp24wg2q/YptuMINuB25LblCDYsNix2KfYpti5INmG25Ig2YXYstuM2K8g2KjYqtin24zYpyDaqduBINin2YYg2YLbjNiv24zZiNq6INqp2Ygg2LHbjNqIINqp2LHYp9izINqp25Ig2K3ZiNin2YTbkiDaqduM2Kcg2q/bjNinINuB25Ig2KzYsyDZhtuSINin2YbbgduM2rog2LHZgditINio2KfYsdqI2LEg2qnbkiDYsNix24zYuduSINmF2LXYsduMINit2qnYp9mFINqp25Ig2K3ZiNin2YTbkiDaqduM2KfblCDYudin2LHYttuMINis2YbaryDYqNmG2K/bjDog2YHZhNiz2LfbjNmG24wg2K7Yp9mG2K/Yp9mGINmF2YTYqNmI2rog2qnbkiDZhtuM2obbkiDZvtuM2KfYsdmI2rog2qnbjCDYqtmE2KfYtCDZhduM2rog2YbaqdmEINqp2r7akduSINuB2Yjar9im25Ig2K3Zhdin2LMg2qnbkiDYudiz2qnYsduMINmI2Ybary4uLiIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں میں اسرائیل کے 13 جبکہ تھائی لینڈ کے 12 شہری شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے فلسطین کے 11 یرغمالی رہا کیے۔ جنگ بندی کے بعد امدادی ٹرک دنیا بھر سے غزہ پہنچنے لگے۔
غزہ کے حق میں پوسٹس کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ مشکل میں پڑ گئیں
رفح کراسنگ سے امدادی سامان پر مشتمل 137 ٹرک غزہ پہنچ گئے۔ فیول اور گیس کے 3 ٹرکس بھی غزہ پہنچا دئیے گئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث غزہ کے متعدد ہسپتال بند ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ ایک ابتدا ہے۔جو یرغمالی رہا ہوئے ہیں، ان کے علاوہ مزید قیدی بھی رہا کیے جائیں گے جبکہ جنگ بندی کی مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ جنگ کے دوران 2امریکی خواتین اور 1 بچہ لاپتہ ہوئے تھے جن کا تاحال علم نہیں۔ حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کا تبادلہ امریکی سفارت کاری کے باعث ممکن ہوا۔ معاہدے میں مدد پر مصر اور قطر کے شکرگزار ہیں۔
خیال رہے کہ جنگ بندی معاہدے پر سفارتکاری کے نام پر کریڈٹ لینے والے امریکا کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں جنگ بندی پر مبنی قرارداد ویٹو کردی گئی تھی۔ اسرائیل حماس جنگ میں امریکا اور مغربی ممالک کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔
سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کرتے ہوئے امریکا نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ قرارداد میں اسرائیل کے حقِ دفاع کا ذکر موجود نہیں جبکہ اقوامِ متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بھی حقِ دفاع کی بات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔بمباری کے دوران ہسپتالوں، اسکولوں اور مساجد کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔