عمران خان کیخلاف اداکارہ حاجرہ خان کی بھی کتاب آگئی، سنگین الزامات کی بھرمار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے متعلق اداکارہ و ماڈل حاجرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے عوام میں بیانیے اور نجی زندگی میں دہرا معیار ہے، انہیں عظیم سمجھا گیا لیکن وہ مختلف شخص ہیں۔

اسلام آباد میں اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں انہوں نے کتاب  سے جڑے موضوعات پر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھاکہ میری کتاب میرے تجربات پرمبنی ہے، میں نے کوئی جھوٹ نہیں لکھا بلکہ سچ لکھا ہے۔

2 انڈین ٹینس کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا، وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے دوستی تھی، انہیں عظیم سمجھا گیا لیکن وہ مختلف شخص ہیں، عمران خان کا عوام میں بیانیہ مختلف جبکہ ان کی نجی زندگی اس کے بر عکس ہے۔

حاجرہ خان کا کہنا تھاکہ کوئی کتنا ہی خوبصورت، ہینڈسم یا لبھانے والی باتیں کرتا ہو بچیوں کو اس سے خود کو بچانا چاہیے، زندگی میں بچیوں کو احساس کرنا چاہیے انہیں کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ میرے والد کا تحریک انصاف کو جوائن کرنا میرے لیے پچھتاوا تھا، ہر انسان کی زندگی میں ظاہر و باطن ایک جیسا ہونا چاہیے، سیاستدان بہترین اداکار ہوتے ہیں وہ آرٹسٹ سے زیادہ بہتر اداکاری کرتے ہیں۔

Related Posts