40انچ کا رول پراٹھا، ذائقے میں اپنی مثال آپ!

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

40انچ کا رول پراٹھا، ذائقے میں اپنی مثال آپ!
40انچ کا رول پراٹھا، ذائقے میں اپنی مثال آپ!

پاکستان کے نوجوانوں میں یہ خاصیت ہے کہ وہ کبھی کبھی کچھ ایسا خاص کردیتے ہیں کہ ساری دنیا کی نظریں ان پر جم جاتی ہیں، آج ہم آپ کو اسلام آباد کے ایک ایسے نوجوان سے ملوا رہے ہیں جو پاکستان کا سب سے بڑا (40انچ) کا چکن رول پراٹھا تیار کرتا ہے، آج ہم ان سے جانیں گے کہ وہ اسے کس طرح تیار کرتے ہیں۔

ایم ایم نیوز کو دکان کے مالک نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ آئیڈیا میرے استاد نے مجھے دیا تھا، کیونکہ وہ کافی عرصے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑے سائز کے رول پراٹھے تیار کرتے آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ رول پراٹھا 4افراد آرام سے پیٹ بھرکے کھا سکتے ہیں۔

شاپ کے مالک نے بتایا کہ ہمارے استاد نے جو سوچا وہ کرکے دکھایا، انہوں نے کہا کہ ہم نے چیلنج بھی رکھا ہے کہ جو بھی اس رول پراٹھے کو 10منٹ میں کھائے گا یہ اس کے لئے بالکل فری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس رول پراٹھے میں مختلف اقسام کے ساسز استعمال کئے جاتے ہیں اور چکن کو پراٹھے میں بھر کے رول تیار کیا جاتا ہے، رول تیار کرنے کے لئے ہم اچھی کوالٹی کا تیل استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کو تیار کرنے کے لئے ہم اس میں اسپائسی چٹنی، چکن، کریم، گارلک مایو، سلاد اور اس کے بعد گرین چٹنی ڈالتے ہیں۔

آخر میں اُن کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت ہم نے 1500روپے رکھی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہم ایک ڈرنک فری میں دے رہے ہیں، یہ ایک بندہ نہیں کھاسکتا کیونکہ اس کا سائز بہت بڑا ہے۔

Related Posts