غزہ پر حملے، جنوبی افریقہ میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنیکی قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ پر حملے، جنوبی افریقہ میں قرارداد منظور

غزہ پر حملے جاری ہیں۔ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرلی جس میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت، خواتین اور بچوں سمیت مظلوم فلسطینیوں کے قتل کے خلاف فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد کی منظوری دے دی۔

اسرائیل حماس مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔۔۔۔

قرارداد کی منظوری جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں دی گئی۔ جنوبی افریقہ کے پارلیمنٹ اراکین نے کثرتِ رائے سے قرارداد منظور کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی تک تعلقات معطل رکھے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قطر نے حماس اسرائیل مذاکرات کی کامیابی کی خبر سنا دی

دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے مابین عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین جنگ میں وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ عارضی جنگ بندی کا اعلان قطری حکومت نے کیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جاری وحشیانہ حملوں میں 4 روز کے وقفے پر معاہدہ ہوا ہے۔ حماس نے 7 اکتوبر سے یرغمال بنائے گئے 50 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی بنجمن نیتن یاہو حکومت 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامند ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے دوران غزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے معاہدے کی منظوری دی گئی تھی۔ 

Related Posts