شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں پرپل رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اقرا عزیز نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”آخر کار منت اس ہفتے شادی کررہی ہے“ ساتھ ہی انہوں نے #mannatmurad کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اقرا عزیز نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کی ہیں، جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔