خون کی کمی کا اشارہ دینے والی 10 خاموش علامات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خون کی کمی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔

خون کی کمی کو طبی زبان میں انیمیا کہا جاتا ہے جس کی کئی اقسام ہیں مگر سب سے عام قسم جسم میں آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی 12 کی کمی سے بھی اس مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جسم کو آئرن کی ضرورت ایک پروٹین ہیموگلوبن بنانے کے لیے بھی ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

خون کے سرخ خلیات پورے جسم میں آکسیجن کو پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ ہمارے جسم کے ہر حصے کو اپنے افعال کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور خون میں آکسیجن کی ناکافی مقدار سے مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

انیمیا سے متاثر ہونے کا اشارہ دینے والی علامات درج ذیل ہیں:

  1. اگر عام جسمانی سرگرمیوں کے دوران سانس پھول جاتا ہے تو یہ خون کی کمی کی نشانی ہوسکتی ہے۔
  2. ہماری جِلد کی سطح کے نیچے خون کے خلیات موجود ہوتے ہیں اور اگر ان خلیات کی مقدار کم ہو تو جِلد تک مناسب مقدار میں خون نہیں پہنچتا، جس کے باعث جِلد کی رنگت زرد محسوس ہونے لگتی ہے۔
  3. اگر انیمیا آئرن کی کمی کا نتیجہ ہو تو آپ کے ہاتھ اور پیر ہر وقت ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیں۔
  4. سینے میں تکلیف بھی خون کی کمی کی ایک علامت ہے۔
  5. نیند کی کمی، تناؤ یا کسی بیماری کے باعث کبھی کبھار سر درد کا سامنا ہر فرد کو ہی ہوتا ہے اور یہ مسئلہ خون کی کمی کے شکار افراد کو بھی ہوتا ہے۔
  6. آئرن کی کمی کے باعث لاحق ہونے والے انیمیا کی ایک بڑی علامت دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا ہے۔
  7. سر چکرانا بھی خون کی کمی کی ایک علامت ہے۔
  8. اگر آپ اچانک بہت زیادہ چڑچڑے ہوگئے ہیں یا غصہ جلد آنے لگا ہے تو یہ بھی خون کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے۔
  9. مٹی یا ایسی ہی عجیب چیزیں کھانے کی خواہش بھی انیمیا کی نشانی ہوسکتی ہے۔
  10. آئرن بالوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی کے نتیجے میں وہ تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔

Related Posts