نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کا یہ اہم میچ بھارت کے شہر پونا میں کھیلا جارہا ہے۔

پونا کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم اور جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما کے مابین ٹاس ہوا جو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جیت لیا۔

کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی عدم دستیابی کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

بھارت، پاکستان بنگلہ دیش میچ کے دوران فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر 4 افراد گرفتار

جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ کے اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں سری لنکا کو 102رنز سے اور آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے چکی ہے تاہم نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 17اکتوبر کے روز میچ میں 38رنز سے ہرا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آئندہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا؟

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 229 رنز سے شکست دی جبکہ بنگلہ دیش کو بھی 149رنز کے فرق سے ہرایا۔ 27اکتوبر کو پاکستان بھی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ محض ایک وکٹ سے ہار گیا۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9وکٹس سے شکست دی۔ 9اکتوبر کو نیدر لینڈز کو 99رنز سے ہرایا۔ 13اکتوبر کو بنگلہ دیش کو 8وکٹس اور 18اکتوبر کو افغانستان کو 149رنز سے شکست دی۔

بعد ازاں 22اکتوبر کو کیوی ٹیم بھارت سے 4وکٹس سے اور 28اکتوبر کو آسٹریلیا سے صرف5رنز کے فرق سے شکست کھا گئی۔ آج ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔ 

 

Related Posts