ایف بی آر، مالی سال کے پہلے 4ماہ کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انکم ٹیکس کا غلط فارمولا
ایف بی آر نے بین الاقوامی سفر کرنیوالوں کیلئے آن لائن کرنسی اڈیکلریشن ایپ متعارف کرادی

ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 کے پہلے 4ماہ کی ٹیکس وصولیوں کا یدف 2 ہزار 682 ارب روپے مقرر کیا تھا جسے عبور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران 37 فیصد اضافے سے 2 ہزار 748 ارب کی ٹیکس وصولیاں کیں۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں 2 ہزار 159ارب ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔

عوام سستی سواری سے محروم، الیکٹرک بس کا کرایہ بڑھا کر 2 گنا کردیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کااپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ٹیکس وصولیاں 2 ہزار 682ارب کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے ہدف سے 66ارب روپے زائد ٹیکس محاصل اکٹھے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کیے جانے کا سلسلہ

حکام کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اکتوبر کے دوران 707ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔ اکتوبر کے دوران ٹیکس وصولیاں 516ارب رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

ہدف سے بڑھ کر ایف بی آر نے رواں ماہ 158روپے ری فنڈنگ کیلئے ادائیگی کی۔ پہلے 4 ماہ میں 29لاکھ افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے۔ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 25 لاکھ 70ہزار افراد کے گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی تاہم انکم ٹیکس کمشنر کو درخواست دینے کی صورت میں گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اختیار ہے۔

Related Posts