گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا گیا
گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا گیا

مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

نگران کابینہ نے حج پالیسی 2024 اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن ایف آئی اے قائم کرے گا۔

کابینہ کوغیرقانونی افغان شہریوں کونکالنے سے متعلق آرڈر پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا اور پولیس سمیت متعلقہ اداروں کوغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا اور کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت توانائی کو مزید غورکرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔

مانیٹری پالیسی کا اعلان، پالیسی ریٹ 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزایافتہ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن اورجیل انتظامیہ کوخصوصی اختیارات دیے گئے ہیں، چاروں صوبوں میں گرفتارغیرملکیوں کو رکھنے اور بیدخل کرنے کیلئے خصوصی سنٹرزقائم کردیے گئے ہیں۔

Related Posts