ورلڈ کپ کے جاری میچز کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے پاکستان کی طرف سے 3 میچز جیتنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں غلطیوں کو کم کرنے پر توجہ دینی چاہئے تاہم میچز کے دوران ہی ہماری ٹیم غلطیاں کرتی ہے۔ ماضی میں ہم مشکل وقت میں اچھا کھیلتے رہے ہیں۔
قومی اوپنر بیٹر فخر زمان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں نے خاصی محنت کی، پوری کوشش ہوگی کہ ہم تینوں میچز جیتیں۔ ٹیم ہارتی ہے تو تنقید کی جاتی ہے تاہم درحقیقت قومی ٹیم ایفرٹ بہت کرچکی ہے۔ہم نے کم محنت نہیں کی۔
وسیم اکرم پہلی اہلیہ کے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ
اوپنر بیٹر فخر زمان نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤوف بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کے ذہن میں کیا ہے تاہم میں ان کے ساتھ ہوتا ہوں تو کارکردگی بہتر بنانے کی بات ہوتی ہے۔ بیٹرز کیلئے ورلڈ کپ کی کنڈیشنز سازگار ہیں۔
فخر زمان نے کہا کہ مسلسل شکست پر کھلاڑی بہت دلگرفتہ ہیں، ناکامیوں پر دباؤ بڑھتا ہے، جو وقت ملتا ہے، اس میں خامیاں دور کرتے ہیں۔ ہارنے پر منفی خبریں چلتی ہیں، تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ دکھ کی وجہ سے فینز ایسا کہتے ہیں۔