رواں ہفتے نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بعض ناظرین کو نیٹ فلکس سیریز کے انتخاب میں مشکل ہوتی ہے انھی لوگوں کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سے آپ باآسانی کسی بھی سیریز یا فلم کا انتخاب کرسکتے ہیں؟
لاکڈ اِن (نومبر 1)
لاکڈ ان 2023 کی ایک نفسیاتی تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری نور وازی نے کی ہے اور روون جوفی نےاسے تحریر کیا ہے۔اس کی کاسٹ میں فن کول، روز ولیمز، اور فامکے جانسن شامل ہیں۔
ونگ ویمن (نومبر1 )
مذکورہ فلم کی کہانی دو چوروں کے گرد گھومے گی جو جرائم پیشہ زندگی سے پریشان ہوچکی ہیں۔
بلیو آئی سامورائی (3 نومبر)
سیریز کی کہانی میزو کے گرد گھومتی ہے، جو تلوار کے ایک مخلوط نسل کے ماسٹر ہیں جو بدلہ لینے کیلئے بھیس بدل کر زندگی گزارتے ہیں۔
یونیکورن اکیڈمی (2 نومبر)
بچوں کی اینیمیٹڈ سیریز 75 منٹ پر مبنی ہے، سیریز میں دکھایا جائے گا کہ یونیکورن اکیڈمی میں صوفیہ اور باقی طلباء پوری دنیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جادو سیکھ رہے ہیں۔
آل دی لائٹ وی کانٹ سی (2 نومبر)
یہ سیریز نوجوان لڑکی میری لاؤر کی پیروی کرتی ہے جسے جنگ کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اسی دوران اس کی ملاقات جرمن فوجی سے ہوتی ہے۔
سلائے (3 نومبر)
نیٹ فلکس کی آرنلڈ شوارزنیگر کی دستاویزی سیریز کے بعد اب سلویسٹراسٹالون کے طویل کیریئر اور زندگی پر مبنی دستاویزی سیریز پیش کی جائے گی۔