اسپین سمیت دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
حال ہی میں بِٹ نووو کی جانب سے اسپین میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ ملک میں صارفین ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کا استعمال بہت زیادہ کررہے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اسپین میں 71 فیصد صارفین کریڈٹ کارڈز کے ذریعے سے ادائیگی کرتے ہیں، 50 فیصد کرپٹو کرنسی سے، 39 فیصد بیزم کے ذریعے سے اور 35 فیصد بینک ٹرانسفر کے ذریعے سے ادائیگی کرتے ہیں۔
اسرائیل نے حماس کی فنڈنگ کو روکنے کیلئے 100 سے زائد کرپٹو اکاؤنٹس منجمد کردیے
بِٹ نووو کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ 53 ہسپانوی کرپٹو کرنسی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، 42 فیصد کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری میں اور 35 فیصد کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تحقیق کے ذریعے جمع کیے گئے اعدادوشمار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اسپین کرپٹو کرنسی کو تیزی سے اپنانے والا 22 واں ملک بن گیا ہے جو کہ سال 2019 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔