پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، آج مزید 29 پروازیں منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، آج بھی پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہیں۔

اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آج بھی آپریٹ کی جارہی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 304، 305، ملتان کیلئے پی کے 331، دبئی کیلئے پی کے 214 اور سکھر کیلئے پی کے 536، 537 منسوخ ہیں۔

عوام سستی سواری سے محروم، الیکٹرک بس کا کرایہ بڑھا کر 2 گنا کردیا گیا

اسلام آباد سے سکھر کیلئے پی کے 631، 632، القسیم کیلئے پی کے 167، دبئی کیلئے پی کے 233 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کیلئے پی کے 841 منسوخ ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ کیلئے پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کیلئے پی کے 217 اور 118 منسوخ ہیں۔

سیالکوٹ سے دمام کیلئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی کیلئے پی کے 240 اور شارجہ کیلئے پی کے 210 منسوخ ہے، ملتان سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم کیلئے پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

Related Posts