غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی، انجلینا جولی کا سخت رد عمل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی، انجلینا جولی کا سخت رد عمل

امریکا: عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی کی جانب سے بھی بڑا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر انجلینا جولی نے اسرائیل فلسطین کشیدگی سے متعلق ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ“دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے اور بہت سے معصوم شہریوں کی موت دیکھ کر شدید غصہ ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)

معروف اداکارہ کا کہنا تھا میں یرغمالیوں کی فوری بحفاظت واپسی کے لیے دُعاگو ہوں، سب سے زیادہ دُکھ بچوں کا قتل دیکھ کر ہوا اور بہت سے بچے تو یتیم بھی ہوچکے ہیں ”۔

انجلینا کا کہنا تھا کہ”غزہ میں پانی، بجلی، خوراک نہیں، اُن کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں اور پناہ حاصل کرنے کے لیے سرحد عبور کرنے کا بنیادی انسانی حق بھی نہیں“۔

اُنہوں نے کہا کہ”اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ دہشت گرد کارروائی تھی لیکن اس کے بدلے میں غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کرکے معصوم جانوں کا ضیاع کرنا کوئی جواز نہیں“۔

اداکارہ نے کہا کہ غزہ کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، جو تقریباً دو دہائیوں سے سخت ناکہ بندی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ”میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہوں کیونکہ فلسطینی اور اسرائیلی زندگی بلکہ عالمی سطح پر تمام لوگوں کی زندگیاں یکساں اہمیت رکھتی ہیں“۔

Related Posts