ورلڈکپ، قومی ٹیم اپنا اہم ترین میچ آج افغانستان کیخلاف کھیلے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کے خلاف آج چنئی میں کھیلے گی۔

میگا ایونٹ میں اب تک پاکستان نے 4 میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قومی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تاہم تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں اور چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست ہرا کر بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آگے نکل گیا

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، امام الحق اور حسن علی شامل ہیں، افغانستان کی ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دے چکی ہے۔

افغانستان ٹیم کو حشمت اللہ شاہدی لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں راشد خان، محمد نبی، رحمان اللہ گرباز، مجیب الرحمٰن جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

اعداد و شمار کیا بتاتے ہیں؟

اعدادوشمار کےاعتبار سے سات کے سات میچز جیت کرپاکستان کا پلڑا بھاری ہے لیکن افغانستان سے ہرمقابلہ سنسنی خیزہی رہا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کےخلاف پانچ وکٹیں لینےوالےشاہین شاہ آفریدی افغانستان کےخلاف کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی پچزپرانگلینڈ اورآسٹریلیا جیسا سوئنگ اور باؤنس نہیں مل رہا لیکن ایک دواچھے کیچ اور رن آؤٹ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

اوپنر امام الحق کا کہنا ہے پچھلے دو میچوں میں شکست کا تجزیہ کرلیا، آج مداحوں کو بہتر ٹیم نظر آئے گی، آج کا میچ جیت کرٹیم کودوبارہ ٹریک پر لائیں گے۔

ادھر افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، پاکستان اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف جیت کےلیے بیٹرز اور فاسٹ بولرزکو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Posts