وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک،4 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک،4 جوان شہید
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک،4 جوان شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے 2 مقامات پر جھڑپوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے دو مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، گھڑیوم میں ہونے والی جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں حضرت زمان عرف خوارے ملا شامل ہے، سرکردہ دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں وطن کے تین سپوت شہید ہوگئے۔

شہدا میں لانس نائیک تبس الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔

آئی ایس پی کے مطابق آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کشمور کے 25 سالہ سپاہی فرمان علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہر 15 منٹ میں 1 بچہ شہید ہوجاتا ہے۔ رپورٹ

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔

Related Posts