اسرائیل پر فلسطینی مسلمانوں کے حملے مظالم کا ردعمل ہیں، علامہ راشد سومرو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور مولانا سمیع الحق سواتی نے فلسطینی تنظیموں اور مجاہدین کی جانب سے مقبوضہ علاقے چھڑانے کیلئے اسرائیل پر بھرپور حملوں کو ان کا جائز حق قرار دےدیا

 

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس پر ہمیشہ مظالم کے پہاڑ توڑے، دنیائے کفر نے ہمیشہ اسرائیلی جارحیت کو جواز بخشا لیکن فلسطینی مسلمانوں نے ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔
جےیوآئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس پر فلسطینی مجاہدین کے حملے امریکہ اور اسرائیل کے مذموم امن منصوبےکا رد عمل ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام فلسطینی بھائیوں کی جانب سے اپنی عزت ناموس، آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد اور مزاحمتی تحریک کی حمایت کرتی ہے۔

کیا آپ عرب اسرائیل جنگ کے پاکستانی ہیرو کو جانتے ہیں؟

علامہ راشد محمود سومرو ودیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل  کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے والے مسلم ممالک کیلئے آج کا دن ڈوب مرنے کا ہے، بعض مسلم و خلیجی ممالک ممالک مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون کا سودا کرکے اپنے معاشی سیاسی مفادات کو سمیٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں نے ہمیشہ اسرائیلی ظلم اور بربریت کو جبر برداشت کیا لیکن وہ اپنے مشن قبلہ اوّل کی آزادی سے باز نہیں آئے آج کا دن پوری ملت کفر کیلئے سبق ہے کہ طاغوتی قوتیں اپنے مفادات کیلئے مسلمانوں کو دبانے باز رہیں ورنہ مسلمانوں پلٹ کر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related Posts