نگران وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تبت: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سی پیک سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کا عہد کیا۔

قبل ازیںنگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:
محسن نقوی کا پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے خودمختار علاقے تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم اجلاس کی سائیڈلائن میں ہوئی۔

ملاقات میں جلیل عباس جیلانی نے افغانستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Related Posts