بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سہ ماہی نقد امداد کی قسط کی تقسیم شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے ملک بھر کے مستحقین کو بے نظیر کفالت نقد امداد کی سہ ماہی قسط (جولائی تا ستمبر) کی تقسیم شروع کردی ہے۔

بی آئی ایس پی کے مطابق سہ ماہی قسط کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور تقریباً 90 لاکھ رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو 9000 روپے کی نقد امداد دی جائے گی۔

مستحقین کسی بھی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر کال کر سکتے ہیں۔

بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ مستحقین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔

تاہم، مستحقین واٹس ایپ نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں، جن میں 0320-3263026 (سندھ)، 0320-3263041 (پنجاب)، 0325-5365469 (بلوچستان)، 0325-5365469 (خیبر پختونخوا اور جموں و کشمیر، آزاد کشمیر) شامل ہیں۔

بی آئی ایس پی کے پیغامات صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں۔

Related Posts