پشاور، غیر ملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی کے الزام میں ہوٹل مالک گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے غیر ملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تکہ کڑاہی کے نجی ہوٹل کے مالک پر غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ عوام نے پولیس سے ہوٹل مالک کی شکایت کی کہ وہ غیر ملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈاکو فوڈ رائیڈر کے بھیس میں وارداتیں کرنے لگے

nisar khan peshawar arrest charsi tikka owner 3

لوگوں کی شکایت پر پشاور پولیس حرکت میں آگئی۔ ہوٹل مالک نے غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا، تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس آئی نعیم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ہوٹل مالک نثار خان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحریری مراسلے پر مقدمہ قائم کیا۔

nisar khan peshawar arrest charsi tikka owner 2

ہوٹل مالک کی گرفتاری کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوٹل میں سیاحوں کے ہمراہ ہوٹل مالک کی تصاویر دیکھنے کے بعد عوامی شکایت پر ہوٹل مالک کو گرفتار کیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts