اگر تاخیر ضروری ہے تو کم از کم الیکشن کی تاریخ تو دے دیں۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سابق وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کسی ضد یا مجبوری کی وجہ سے تاخیر ضروری ہے تو کم از کم الیکشن کی تاریخ تو دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سیاسی جماعت فروری میں الیکشن کا اعلان کر رہی ہے اور اس جماعت کے علاوہ کسی کو نہیں پتہ کہ ملک میں انتخابات کب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی فوج کے ہتھیار کچے کے ڈاکوؤں کے پاس ہیں۔بلاول

بیان میں سابق وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب کسی کو نہیں پتہ تو پھر میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات نہ کروں تو کیا کروں؟ کسی ضد یا مجبوری کے باعث الیکشن میں تاخیر ضروری ہوچکی ہے تو تاریخ کا اعلان ہونا چاہئے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت تنِ تنہا ملک کو درپیش مسائل سے نہیں نکال سکتی۔ تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے۔ حکام بتائیں کہ الیکشن 90، 95 یا پھر 120 دن میں یا پھر 10 سال میں ہوں گے۔ آپ کا کیا ارادہ ہے؟

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی فوج کے افغانستان میں استعمال کیے گئے ہتھیار کچے کے ڈاکوؤں کے پاس موجود ہیں جبکہ پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

 سکھر میں شہید صحافی جان محمد مہر کے اہلِ  خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 2روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ چکا ہے۔

Related Posts