سگی بہن کےقتل میں ملوث ملزمہ کوماڈل کورٹ نے بری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

aleena murder case
سگی بہن کےقتل میں ملوث ملزمہ کوماڈل کورٹ نے بردی کردیا

کراچی: ماڈل کورٹ نے نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو بری کردیا۔کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل عدالت نے نوجوان لڑکی کے قتل کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے سگی بہن کی قاتل اور دیگر ملزموں کو عدالت نے بری کردیا۔ مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم نے ملزموں کو معاف کردیا۔ پولیس کے مطابق علوینہ نے اپنے منگیتر مظہر کیساتھ ملکر بہن علینہ کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017ء کو کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر میں ملزمہ علوینہ نے اپنے منگیتر مظہر کے ساتھ مل کر بہن علینہ کو چھری سے قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی اسلام آباد عامر ذو الفقار کا میجر لاریب قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر نے کااعلان

ملزمہ علوینہ کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پرعلینہ کو چھری کے وارکرکے ماردیا اور قتل کے وقت گھر میں دونوں بہنوں کے علاوہ کوئی اور نہ تھا تاہم اس کے کچھ روز بعد ملزمان نے پولیس کو ساری حقیقت خود ہی بتادی اور اعتراف جرم کرلیا۔

Related Posts