انتخابات میں ایم کیو ایم ، ن لیگ اور الیکشن کمیشن رکاوٹ نظر آتے ہیں۔خورشید شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خورشید شاہ کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
خورشید شاہ کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی: سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی راہ میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)، مسلم لیگ (ن) اور الیکشن کمیشن رکاوٹ نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر مرکزی رہنما پی پی پی خورشید شاہ نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک پارٹی موجودہ حالات سے ملک کو  نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی میں کچھ لوگ ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیپلزپارٹی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز جلد کرے گی۔بلاول 

گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ احسن اقبال کے بیان کے بعد چینی 200روپے تک جا پہنچی، اسحاق ڈار کا بھی کہنا تھا کہ چینی اسٹاک کے مطابق ہے، مجھے احسن اقبال کی الزام تراشی یا مافیا کو سپورٹ کرنے کے متعلق کچھ علم نہیں۔

پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ چینی کا ریٹ 90 سے 100 روپے تک ہونا چاہئے جو آج بہت مہنگی فروخت ہورہی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ الیکشن ہوں اور ایک منتخب حکومت اقتدار میں آئے۔ نگران وزیر اعظم کی 6 سے 7 میٹنگز میں بجلی پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

سابق وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پکڑ دھکڑ چھوڑیں اور الیکشن کرائیں۔ نئی حکومت کو فیصلے کا موقع دینا ہوگا۔ میں نہیں سمجھتا کہ انتخابی مہم کیلئے نواز شریف وطن واپس آنے والے ہیں۔

Related Posts