ملک کو معاشی مسائل میں ڈبونے والی جماعتیں مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہیں۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیل کے ڈاکٹروں نے شیخ رشید کو صحت مند قرار دے دیا
جیل کے ڈاکٹروں نے شیخ رشید کو صحت مند قرار دے دیا

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مسائل میں ڈبونے والی پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے، یہ کہہ کر انہوں نے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی حلقہ بندیاں 14دسمبر تک مکمل کرنے کا اعلان

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ بھی بول پڑی ہیں کہ معاشی اور اقتصادی مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور 24 کروڑ لوگ آئی ایم ایف  کے رحم و کرم پر ہیں13۔ جماعتیں جو ملک کو معاشی مسائل کے سمندر میں ڈبو کر گئی ہیں، وہ بھی اب مگرمچھ کے آنسو رورہی ہیں۔

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 13 جماعتیں احتجاج کا حصہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں آ سکتا۔ 85روپے پر چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی اور 220روپے پر چینی امپورٹ کرنے جا رہے ہیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 75سال سےچینی مافیا اور آٹا مافیا نے ہمیشہ غریب کو لوٹا، غریب کا خون چوس کر اپنے مفادات حاصل کیے۔ ملک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ الیکشن کب ہونگے ابھی تک کوئی نہیں جانتا۔

Related Posts