کراچی: سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کی ہے جس کے دوران سیلاب متاثرین کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میری اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز سے ملاقات ہوئی ہے۔
ہمیں 6 لاکھ ملازمتوں کیلئے 7فیصد سالانہ ترقی چاہئے۔مراد علی شاہ
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے متعدد معاملات پر سیر حاصل بات چیت کی جن میں سیلاب کے خلاف مزاحمت کرنے والے گھروں کی تعمیر اور ایس ڈی جیز شامل ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے حقِ رائے دہی کو تقویت دینے اور بلدیاتی نظام سمیت دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ سابق رکنِ اسمبلی قاسم سومرو بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
Met with UN resident coordinator Julien Harnies who called on me today. Had a fruitful discussion on many issues including flood resilient housing, SDGs, empowerment of the disenfranchised, and the local government system. Former MPA @Qasimsoomro was also present. pic.twitter.com/iCtdLkhJ8m
— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) August 28, 2023
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کو 6 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے 6 سے 7 فیصد سالانہ ترقی کی ضرورت ہے۔
گزشتہ برس نومبر کے دوران وزیر اعلیٰ ہاؤس میں 49ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے 35 اے ایس پیز سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کی معیشت بدستور دباؤ کا شکار ہے۔