جنوبی افریقی ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقی ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی
جنوبی افریقی ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی

کراچی: جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے قبل اتوار کو کراچی پہنچ گئی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کا انعقاد 1، 3 اور 4 ستمبر کوہوگا، جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت ساڑھے 7بجے ہے، دریں اثنا، تین ون ڈے، جو کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں، 8، 11 اور 14 ستمبر کو شیڈول ہیں۔ ون ڈے میچ 3:30 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان یکم سے 14 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔

مزید برآں، پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ میچ کے دنوں میں شائقین کو اسٹیڈیم کے باکس آفس پر فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گے“۔

تینوں انکلوژرز میں پہلے اور دوسرے T20I کے ٹکٹ کی قیمتیں 100 روپے مقرر کی گئی ہیں۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹکٹ 150 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح ون ڈے کے لیے بھی یہی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ پہلے اور دوسرے ون ڈے کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ 14 ستمبر کو سیریز کے آخری میچ کے ٹکٹ 150 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے ہاکی کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی

”اپنے کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے خواہشمند شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔”

Related Posts