سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگراں وزیر خزانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نگراں وزیر اعظم انوار الحق کی کابینہ کے اہم ارکان کے چناؤ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادیے

ڈاکٹر شمشاد اختر کی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں شامل ہے۔ جس میں 3 ارب ڈالر کے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت ملک کو گزشتہ ماہ تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی ہے۔

ایسے وقت میں، نگراں سیٹ اپ پر آئی ایم ایف سے وعدہ کی گئی اصلاحات کا اضافی بوجھ ہے۔

اس پس منظر میں نگراں وزیر خزانہ کی تقرری کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا تھا جس میں اس عہدے کے لیے کئی نام سامنے آئے تھے۔

Related Posts