نگراں حکومت اور عام انتخابات کا چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں حکومتیں اور عام انتخابات کا چیلنج
نگراں حکومتیں اور عام انتخابات کا چیلنج

14 اگست 2023،پاکستان کو نیا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی صورت میں ملا۔انوارالحق کاکڑ کا تعلق صوبہء بلوچستان سے ہے 52 سال کی عمرمیں نگران وزیراعظم بننے والے انوارالحق کاکڑ دھیمے مزاج کے سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کے سینے میں پاکستان سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

اگرچہ ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے مگر وہ پاکستان کے عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔انوارالحق کاکڑ 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی سے سینیٹر منتخب ہوئے اور یہ نیوٹرل سینیٹر سمجھے جاتے تھے کیونکہ انہوں نے کسی بھی دوسری سیاسی جماعت سے بات بگاڑی نہیں تھی۔ کیا نگران وزیراعظم آنے والے دنوں میں پاکستان کے حالات میں کچھ بہتری لا سکیں گے؟؟؟

سینئر معاشی تجزیہ کار ندیم مولوی نے کہا کہ لگتا تو یہ ہے کہ کچھ کارکردگی تو سامنے آئیگی کیونکہ انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی معیشت سے متعلق اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا تھا جس میں گزشتہ دنوں کی کارکردگی کے ساتھ آنے والے دنوں کی پلاننگ پر بھی غور کیا گیا۔ دوسری جانب نگران کابینہ کیلیے مشاورت میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جبکہ سندھ کے نگران وزیراعلٰی رضا باقر کل حلف اٹھائینگے۔

76ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔پاک فوج نے بیس کیمپ پر 150 فٹ طویل قومی پرچم لہرایا، یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہیدوں غازیوں اور سیاچن کے محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے والوں کے نام کیا گیا ہے۔اس قومی ریکارڈ کو بنانے میں سندھ، پنجاب، بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے، 9 رکنی ٹیم میں اسپین سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما مارتھا نے بھی شرکت کی۔

ایک طرف عالمی ریکارڈ قائم کر کے دنیا کو یکجہتی کا پیغام دیا جا رہا تھا اور دوسری طرف دنیا کو اپنا منفی پہلو دکھایا جا رہا تھا۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں حنا پرویز بٹ کو ہراساں کیا جارہا تھا، لندن میں بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حنا پرویز بٹ اپنی فیملی کے ہمراہ جارہی ہیں اور تحریک انصاف کے سپورٹرز انہیں ہراساں کررہے ہیں جس پر اب حنا پرویز بٹ کی طرف سے لیگل ایکشن لینے کا ارادہ کرلیاگیا ہے۔ آخر ہم خود کو مہذب کہنے والے لوگ اپنی شناخت بحیثیت پاکستانی خود ہی کیسے خراب کرسکتے ہیں؟؟

اخلاقیات تو ہم بھول چکے ہیں اور معاشیات ہماری دن بدن آسمان چھوتی جارہی ہے قوی امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں پیٹرول مزید 20 روپے مہنگا ہوجائیگا اور ڈالر کی تو کیا ہی بات ہے۔۔ ڈالر بھی آسمان چھو رہا ہے۔ اب غریب عوام کہاں جائے؟؟؟ حکومت معاشی طور پر مشکل میں ہیجس کا بوجھ تو عوام کو ہی اٹھانا ہے۔

کھیلوں کی بات کریں تو سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد بابر اعظم کے سر پر سہرا سجنے والا ہیجبکہ بابر اعظم کا پورا فوکس ورلڈکپ جیتنے پر ہے،دوسری طرف قوی امکان ہے کہ ہم سب کے ہردلعزیز شاہد خان آفریدی جنہیں ہم لالہ بھی کہتے ہیں نگران حکومت میں کوئی عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

کرکٹ سے ہٹ کے بات کریں اسنوکر کی بات کریں تو پاکستانی سنوکر پلیئر محمد آصف نے سات بار ورلڈ چیمپئن بننے والے سٹیفن ہینڈری کو 4-2 سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔اور کراچی چڑیا گھر میں 26 سالہ اکلوتا نر بن مانس راجودل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔

سینئر صحافی ڈاکٹر توصیف خان نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال آنے والے دنوں میں بہتر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔انتخابات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ فوری طور پر انتخابات ہوجائیں یہ امکانات بہت کم ہیں۔ نگران وزیراعظم بلوچستان سے ہیں لیکن پھر بھی کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ بلوچستان کی صورتحال بہتر ہوگی کیونکہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بلوچستان سے کوئی حکومت میں آیا ہے یا اہم عہدے پر فائز ہوا ہو اور بلوچستان کے حالات تبدیل ہوئے ہوں۔

Related Posts