انجو کی پاکستان کے جشن آزادی میں شرکت، سیما نے انڈیا میں ترنگا لہرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نوجوان کی محبت میں بھارت سے آنے والی لڑکی انجو کی پاکستان کے یوم آزادی منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، دوسری طرف پاکستان سے آشنا سے شادی کیلئے بھاگ کر انڈیا جانے والی سیما حیدر بھارت میں ترنگے کے رنگوں میں رنگ گئی۔

بھارتی خاتون انجو اپنے دوست نصراللہ سے ملنے پاکستان آئی تھی جسے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انجو کو نصراللہ اور لوگوں کے ایک گروپ کے ہمراہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

راجستھان کے بھیواڑی ضلع سے تعلق رکھنے والی انجو جولائی میں 29 سالہ فیس بک دوست نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ آئی تھی۔

اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں انجو کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، شہر شہر سبز ہلالی پرچموں کی بہار میں یومِ آزادی کا جشن

انجو کا کہنا تھا کہ میں بھی انسان ہوں اور ایسی کوئی بات نہیں ہے پاکستان میں لوگ بھی کافی اچھے ہیں، میرا پیغام ہے سب کے لیے کہ میرے لیے مثبت سوچیں میں دشمن نہیں ہوں کسی کی۔

دوسری طرف پاکستان سے جانے والی سیما حیدر بھارت میں ترنگا لہرانے کی مہم میں شامل ہوگئیں، ساتھ ہی انتہا پسندوں کے مطالبات بھی مان لیے ہیں۔

صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما اپنے وکیل اے پی سنگھ کے ہمراہ نوئیڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ’ہر گھر ترنگا‘ کی تقریب میں شامل ہوئی۔ اس موقع پر دونوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سیما حیدر نے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

ایک ہندو انتہاپسند تنظیم نے سیما کو فلم میں کام کرنے سے متعلق خبردار کیا۔ یہ دھمکی ان قیاس آرائیوں کے باوجود سامنے آئی ہے کہ سیما حیدر اپنی پہلی فلم ’کراچی ٹو نوئیڈا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے نوئیڈا کے ایک فلم پروڈیوسر امیت جانی نے پروڈیوس کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیما حیدر، سچن کو ”جے بھارت ماتا“ اور ”ہندوستان زندہ باد“ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے اشوک سوین نے سیما کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیما پاکستان کے یوم آزادی پر مخالف نعرے لگا رہی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ سیما کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے، جو مئی میں اپنے چار بچوں کے ساتھ ایک بس میں نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔

سیما اپنے آشنا سچن کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، جو گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقے میں رہتا ہے۔ جولائی میں بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی ساتھ ہی درخواست کی تھی۔

درخواست میں سیما نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں اپنے میں اپنے شوہر کے گھر میں رہنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ درخواست وکیل اے پی سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں صدر سے کیس کی زبانی سماعت کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Posts