شوبز ستاروں کی پاکستان کے جشنِ آزادی پر قوم کو مبارکباد، ویڈیوز اور تصاویر جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مختلف ستاروں نے تصاویر اور ویڈیوز جاری کرتے ہوئے پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقعے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان، نیلم منیر اور جگن کاظم سمیت متعدد فنکاروں اور اداکاروں نے قوم کو جشنِ آزادی کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں اپنی مصروفیات بھی بیان کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 23 ویں برسی 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پرانی سہیلیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج جشنِ آزادی منا رہے ہیں۔ بہت سے دوستوں سے طویل عرصے بعد ایک ساتھ ملاقات کرکے دلی مسرت حاصل ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اپنی ایک ویڈیو میں جگن کاظم اور سمیع خان نے کہا کہ ہم اس وقت ملتان میں جشنِ آزادی منانے آئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بھی اپنے ساتھ جشنِ آزادی منانے کی دعوت دیتے ہوئے ایک پروگرام کا سیٹ بھی دکھایا جس میں مختلف مہمان کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim)

اقرا عزیز نے اپنے شریکِ حیات یاسر حسین کے ہمراہ سبز رنگ کے جوڑے میں تصویر شیئر کی اور کہا کہ میں آپ کے ساتھ الگ طریقےسے مسکراتی ہوں۔

میرے پاس تم ہو سمیت درجنوں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عدنان صدیقی نے یومِ آزادی کے موقعے پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں منفرد انداز میں قومی ترانہ تحت اللفظ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکارہ ژالے سرحدی نے عائزہ خان اور شرمیلا فاروقی سمیت دیگر افراد کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی 14 اگست کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

مشہورومعروف اداکارہ حرا مانی نے بھی اپنے شریکِ حیات مانی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نیرہ نور کا ملی نغمہ وطن کی مٹی عظیم ہے تو، عظیم تر ہم بنا رہے ہیں اور جیوے جیوے پاکستان گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

 

Related Posts