بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی 60ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، اس موقعے پر ساتھی فنکاروں نے آنجہانی فنکارہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سری دیوی کا شمار بالی ووڈ کی چند گنی چنی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں اپنے صلاحیتوں، محنت، قابلیت اور عوامی مقبولیت سب ہی اعتبار سے اعلیٰ درجے کی شہرت حاصل رہی اور ان کو انتقال کے بعد بھی یاد کیاجاتا ہے۔
دس بجتے ہی گھر جانے کا جی چاہتا ہے۔ سجل علی کی ویڈیو وائرل
انتقال کر جانے کے باوجود سری دیوی کے شریکِ حیات بونی کپور نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر ان کی یاد میں اپنے ہمراہ ماضی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آنجہانی فنکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے بھی والدہ کو یاد کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ سری دیوی نے 80 اور 90 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا اور اس دوران چالباز، چاندنی، مسٹر انڈیا اور نگینا جیسی فلموں سے مداحوں میں مقبول ہو کر خوب داد سمیٹی۔
اداکارہ سری دیوی نے 90 کی دہائی کے بعد صفِ اوّل کی ہیروئن کے طور پر تو اداکاری چھوڑ دی، تاہم موضوعاتی فلموں میں کام جاری رکھا جن میں 2012 کی انگلش ونگلش اور 2017 کی فلم مام کو اہمیت حاصل ہے۔ 2021 میں سری دیوی انتقال کر گئی تھیں۔