امریکی ریاست ہوائی میں 100سالہ تاریخ کی بد ترین آتشزدگی، 89افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی ریاست ہوائی میں ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بد ترین آتشزدگی کے نتیجے میں 89 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد 89 ہوگئی جبکہ جنگلات سے نکل کر عمارات تک جا پہنچنے والی آگ سے متاثرہ عمارتوں میں ہلاکتوں کا درست اندازہ تاحال نہیں لگایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم علاقوں میں انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔ ہیمنت سرما

آتشزدگی سے متاثرہ عمارات میں انسانی میتوں کی تلاش جاری ہے جبکہ آگ لگنے کے باعث ماؤوی کی 2200 سے زائد عمارات اور 2500 ایکڑ اراضی پر جنگلات سمیت ہر چیز جل کر راکھ کر ڈھیر بن چکی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ہونے والی نقصانات کا تخمینہ 5 ارب ڈالرز سے زائد ہوسکتا ہے۔ متعدد علاقوں میں لگی ہوئی آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مسلسل جانفشانی سے کام کر رہی ہے۔

ہوائی کے اٹارنی جنرل نے جنگلات میں لگنے والی آگ پر حکام کے ردِ عمل پر مختلف سوالات اٹھاتے ہوئے حقیقی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ مکینوں کی جان بچانے کیلئے انتظامیہ کے ردِ عمل کی رفتار کافی تھی یا نہیں۔

بعد ازاں ریاستی انتظامیہ نے لوہانیہ کے آتشزدگی سے متاثرہ علاقے کو جمعہ کے روز دوبارہ کھول دیا جہاں ہر سال 20 لاکھ سیاح مختلف تاریخی نوادرات کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ 

Related Posts