پاکستان کا ہر شہری قرآن کو مضبوطی سے تھامے، ڈاکٹر طاہر القادری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی پاکستان نے کہا تھا قرآن مجید مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے، اس میں مذہبی، مجلسی، دیوانی، فوجداری، عسکری، تعزیری، معاشی اور معاشرتی غرض یہ کہ سب شعبوں کے احکام موجود ہیں، مذہبی رسوم سے لے کر روزانہ کے امور حیات تک، روح کی نجات سے لیکر جسم کی صحت تک، اخلاق سے لے کر انسداد جرم تک، زندگی میں جزا و سزا سے لیکر عقبیٰ کی جزا و سزا تک احکامات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس یوم آزادی پر کہوں گا کہ پاکستان کا ہر شہری قرآن مجید کو تھام لے۔ اللہ کے اس پاک کلام میں دنیا و آخرت کے جملہ مسائل کا حل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اقلیتوں کا احترام سکھاتا ہے، خواتین کی عزت، معیشت کے جائز ذرائع، متوازن بین الاقوامی تعلقات اور اعتدال و رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوران نماز بیماری کا شکار ہونے والے امام کعبہ کی طبعیت میں بہتری آنے لگی

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کی قرارداد کی منظوری کے بعد قائداعظم محمد علی جناحؒ سے سوال کیا جاتا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ قرارداد تو پاس ہو گئی لیکن پاکستان شاید 100 برس میں بن سکے؟

بانی پاکستان بڑے پُرعزم انداز میں اس کا جواب دیتے تھے کہ جب مسلمانوں کے پاس یہ کتاب (قرآن مجید) موجود ہے انہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ لہٰذا اللہ کے اس پاک کلام کو اپنی زندگیوں پر نافذ کر لیں سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدر کی جائے۔

تحریک پاکستان کے موقع پر اسلامیان برصغیر نے جان ومال کی قربانیاں دے کر یہ وطن حاصل کیا تھا۔ اتحاد و یکجہتی کیساتھ ہم اس وطن کی تعمیر کر سکتے ہیں اور اسے حقیقی معنوں میں ہر طبقہ فکر کیلئے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے شہدائے آزادی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Related Posts