بالی ووڈ فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ کا ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں پریمیئر ہوگا۔
کرن بولانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا دنیا بھر میں 15 ستمبر اور 6 اکتوبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 میں پریمیئر ہوگا۔ فلم کی کہانی رادھیکا آنند اور پراشتی سنگھ نے تحریر کی ہے، جو کہ ایک 30 سالہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی سچی محبت اور خوشی کی تلاش ہے۔
ریا کپور اور انیل کپور کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس فلم کو ریا کے شوہر کرن بولانی ڈائیریکٹ کررہے ہیں۔
بھومی پیڈنیکر اور شہناز گل کے علاوہ اس فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، ڈولی سنگھ، کشا کپیلا، شیبانی بیدی، پردھومان سنگھ مال، نتاشا رستوگی، گوتمک، سوشانت دیوگیکر، سلونی ڈائنی، ڈولی اہلووالیا، اور کرن کندرا شامل ہیں۔