کراچی کی ناگن چورنگی پر بدترین تشدد سے نوجوان جاں بحق، ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے علاقے ناگن چورنگی پر بد ترین تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب بااثر ملزمان نے 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد بد ترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں نوجوان انتقال کر گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیہ، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

سرسیّد تھانے کی پولیس نے واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بد ترین تشدد کا مقدمہ مقتول نوجوان کی ہمشیرہ نے درج کروایا جس میں اغوا اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقتول پر بد ترین تشدد کیا گیا۔

مدعیہ مقدمہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے بھائی عدیل کی میت اے آر رینٹ اے کار میں موجود ہونے کا پتہ چلا تو اپنے شوہر اور بہنوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور بھائی کی تشدد زدہ لاش دیکھی جس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے بھائی کے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں توڑی گئیں، علی نواز، حسنان، عمار اور سفیر سمیت دیگر ملزمان کا میرے بھائی سے کسی بات پر تنازعہ تھا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے میرے بھائی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔ تشدد کرنے والے ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے پر گرفتار ملزمان علی نواز اور محمد عمار سے تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts