عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

رائٹرز کے مطابق گلوبل بینچ مارک برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت رواں سال جنوری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات امریکی ایندھن کے ذخائر میں کمی، روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

53 فیصد ہسپانوی کرپٹو کرنسی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، رپورٹ

گزشتہ روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 44 سینٹس اضافہ دیکھنے میں آیا، اس اضافے کے بعد قیمت 86.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

رائٹرز نے بتایا کہ ایک موقع پر قیمت 87.65 ڈالر پر بھی پہنچ گئی تھی جو 27 جنوری 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے، دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 84.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو نومبر 2022 کے بعد بلند ترین سطحتھی لیکن بعد میں قیمت 83.34 ڈالرفی بیرل تک گر گئی۔

Related Posts