ملک مقروض، حکومت کا جاتے جاتے اراکینِ اسمبلی کیلئے شاہی ضیافت کا اہتمام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان قرض کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے تاہم مقروض ملک کی سبکدوش ہونے والی حکومت نے جاتے جاتے اراکینِ اسمبلی کیلئے بھاری بھرکم شاہی ضیافت کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کے 15 ماہ پر محیط دور میں پاکستان کو ڈیفالٹ کر جانے کے خدشات نے گھیر رکھا تھا، آخری وقت پر دوست ممالک کی امداد سے صورتحال کسی قدر سنبھلی تو اراکینِ اسمبلی پر پیسہ پانی کی طرح بہا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت کے دستخط، وفاقی کابینہ ٹوٹ گئی، قومی اسمبلی تحلیل

وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے برملا اظہار کیا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے تہام بد ترین معاشی بحران کے باوجود شاہی ضیافت پر لاکھوں روپے خرچ کردئیے گئے۔ اراکینِ اسمبلی کیلئے شاہی ضیافت کا اہتمام اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اراکینِ اسمبلی کو الوداعی طور پر شاہانہ ضیافت پر مدعو کیا جس میں لبنانی بون لیس بوٹی، مٹن کنہ، ترک ریشمی کباب، بخارا پلاؤ، بھنڈی مصالحہ اور چکن بون لیس ہانڈی پیش کی گئی۔

متعدد مواقع پر ماہرینِ معاشیات نے حکومت کو خبردار کیا کہ ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے تاہم وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ کر جانے کا کہنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ حکومت نے یہ ثابت کرکے دکھایا ہے۔ 

Related Posts