بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قتل کی نیت سے ان کے ادارے ’’قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی‘‘ میں آنیوالا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم علی حسن ولد احسان، چوہان کلاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کا رہائشی ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر چاقو سے مسلح ہو کر انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی میں گھسنے کی کوشش کہ تاکہ انہیں قتل کر سکے، جس پر اسے اکیڈمی کے گیٹ پر موجود طلحہ افضل اور محمد عثمان نے پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی انتظامیہ کی حرمین ٹرین کے مسافروں کیلئے نئی ہدایات
ملزم نے کہا کہ اسے چھوڑ دیا جائے وہ آج انجینئر محمد علی مرزا کو قتل کرکے ہی دم لے گا۔ دونوں افراد نے ملزم کو دبوچ کر حوالہ پولیس کر دیا۔ پولیس نے طلحہ افضل کی درخواست پر ملزم علی حسن کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔