جب کشکول لیکر باہر نکلتے ہیں تو بہت شرم آتی ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب کشکول لے کر باہر جاتے ہیں تو ہمیں شرم آتی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں پاکستان کی قسمت کے ساتھ کھیلا گیا، قوم کے 77 ارب روپے دریا برد ہوگئے، اس کا حساب کس سے لیں گے؟

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کدھر ہے ہماری انصاف کرنے والی عدلیہ اور کیوں ازخود نوٹس نہی لیا؟ ایسے منصوبے جن میں قوم کی دولت لُٹ گئی، ان کی کسی کو پرواہ تک نہیں؟

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت اس حمام میں سب ننگے ہیں، رونے دھونے اور ماضی میں جھانکنے سے کام نہیں چلے گا، ان معاملات کا صاف شفاف احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ظلم و زیادتی ہوئی تو اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کمٹمنٹ اور شوق سے ترقی کا سفر طے ہوتا ہے، جادو کی چھڑی سے نہیں، اچھے منصوبوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ آج جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا اور سنگِ بنیاد رکھا گیا وہ تمام منصوبے عوامی فلاح کے ہیں، میڈیکل سٹی کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے جس کی مجموعی لاگت 50 ارب روپے ہے۔

Related Posts