کورین فلم ’ڈریم‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈریم ایک کورین اسپورٹس کامیڈی فلم ہے جس میں جنوبی کوریا کے معروف اداکار پارک سیوجون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم بہت جلد نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

لی بائیونگ ہیون کی تحریرکردہ یہ فلم ایک فٹبالر کے گرد گھومتی ہے، آئیے اس فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات جانتے ہیں:

کہانی

فلم کی کہانی ایک مشہور فٹبالر یون ہانگ ڈے کے گرد گھومتی ہے جسے میچ کے دوران اپنی حرکتوں کی وجہ سے تادیبی کارروائی سے گزرنا پڑتا ہے، جس کے بعد فٹبالر کی پی آر ٹیم اس کی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

پی آر ٹیم اس کام کیلئے ٹیم ڈائریکٹر لی سومن کی خدمات حاصل کرتی ہے جس کا مقصد یون کے ساتھ ایک دستاویزی فلم بنانا ہے جو آنے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے بے گھر افراد کے ایک گروپ کو تربیت دے رہا ہے۔

کاسٹ

پارک سیو جون

لی جی ایون عرف آئی یو

کانگ ہا نیول

کم جونگ سو

کو چانگ سیوک

جنگ سیونگ کِل

لی ہیون وو

ریلیز

2گھنٹے 5 منٹ پر مشتمل کورین فلم 25 جولائی 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Related Posts