کراچی: شہر قائد میں خواتین غیر محفوظ ہوگئیں، گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں ایک لڑکی سے دن کے اجالے میں غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قانون کی گرفت میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو کورنگی سے حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 18 جولائی کو اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔
سوشل میڈیا پرملزم کی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 17 سالہ طالبہ سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی، 3ملزمان گرفتار
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون سے رابطہ کرلیا گیا ہے، واقعہ صبح خاتون کے آفس جاتے وقت پیش آیا تھا، خاتون کا بیان ریکارڈ اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔