ایشیا کپ: پی سی بی کا وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سری لنکا پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: پی سی بی کا وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سری لنکا پہنچ گیا
ایشیا کپ: پی سی بی کا وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سری لنکا پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا وفد ایشیا کپ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سری لنکا پہنچ گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا وفد سری لنکا میں سکیورٹی اور آپریشنز کے معاملات فائنل کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا وفد کینڈی اور کولمبو کے اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا وفد پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے۔

پی سی بی وفد سری لنکا میں ایشیا کپ انتظامات اور میچز کے انعقاد کیلئے اے سی سی حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد میں سی ای او سلمان نصیر کے ساتھ لاجسٹک اور آپریشنز کے شعبوں کے افسران شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے کرنل خالد بھی وفد کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ، جیت سے آغاز اچھی علامت ہے۔بابر اعظم

یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ایشیا کپ ایونٹ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو کہ 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

Related Posts