کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سونا (24 قیراط) کی فی تولہ قیمت 6,200 روپے اور 5,316 روپے فی 10 گرام اضافے کے ساتھ بالترتیب 221,000 روپے اور 189,472 روپے ہوگئی۔.
دریں اثنا، آج بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1,967 ڈالر پر طے ہوئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں حالیہ سیاسی اور معاشی بدامنی کے ساتھ ساتھ شدید مہنگائی کے باعث اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان حالات میں، لوگ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں تبدیلیاں کردیں،نوٹیفکیشن جاری
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاندی کی قیمت 2,650 روپے فی تولہ اور 2,271.94 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔