گال ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان کرکٹ ٹیم سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دو 5روزہ میچز کی سیریز کے پہلے گال ٹیسٹ کا آغاز ہوا تو کپتان بابر اعظم اور سری لنکن کپتان دیمٹھ کرونارتنے کے مابین ٹاس ہوا جو کرونا رتنے نے جیت لیا۔
گال سیریز، پاکستان سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلے گا
ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔
ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ کپتان دیمٹھ کرونارتنے اور اوپنر نشان مدشکا کریز پر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی نے پہلے اوور سے بالنگ کا آغاز کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب میزبان سری لنکن ٹیم کے اسکواڈ میں نشان مدشکا، کپتان ڈیمٹھ کرونارتنے، کسال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجے ڈی سلوا، دینیش چنڈیمال، وکٹ کیپر سدیرا سمروکرما، رمیش مینڈس، پرباتھ جے سوریا، وشوا فرنانڈو اور کسن رجیتھا شامل ہیں۔