دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل کو ’پانی پوری‘ (گول گپے) کے نام کردیا۔
دنیا کے کئی ایسے ممالک ہیں جہاں پر پانی پوری کو گول گپے بھی کہا جاتا ہے، اِن کو جنوبی ایشائی ممالک جیسے بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔
گول گپے ایک سٹریٹ فوڈ آئٹم ہے جو چنے اور آلو کے ساتھ کرسپی گول گپوں میں ڈال کر پیش کیے جاتے ہیں، گول گپے ہر دوسرے فرد کو پسند ہیں، لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
تھریڈز پر صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی
گوگل کی طرف سے آج 12 جولائی کے دن گول گپے کا ڈوڈل بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی گول گپے کے دلچسپ اینی میٹڈ گیمز کو بھی شیئر کیا گیا ہے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گوگل نے آج گول گپے کا ڈوڈل اس لیے بنایا ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 2015 میں آج ہی کے دن ایک ریسٹورنٹ نے 51 قسم کے گول گپوں کے مختلف ذائقے پیش کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔