پکا ہاتھ ڈالنے کی تیاری جاری، الیکشن عمران خان کی نااہلی کے بعد ہونگے۔حامد میر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو حکومت میں آجاتا ہے، اسے ہم برے لگتے ہیں۔حامد میر
جو حکومت میں آجاتا ہے، اسے ہم برے لگتے ہیں۔حامد میر

اسلام آباد: معروف صحافی و کالم نگار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ پر پکا ہاتھ ڈالنے کی تیاری جاری ہے جبکہ الیکشن عمران خان کی نااہلی کے بعد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ الیکشن تب ہوگا جب عمران خان نااہل ہوچکے ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمات تو بہت سے ہوئے، لیکن مقدمات کی کارروائی شروع نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیب کو سوالوں کے جواب ویڈیو لنک پر دوں گا۔شہزاد اکبر

گفتگو کے دوران معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ تاحال عمران خان کے خلاف عسکری عدالتوں میں ٹرائل شروع نہ ہونے کا سبب بھی 9 مئی واقعات کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کرنا ہے تاکہ ان پر پکا ہاتھ ڈال دیا جائے۔

معروف کالم نگار حامد میر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے ایسے انکشافات کیے جن سے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔ سننے میں آیا ہے کہ پانچ چھ لوگ پریس کانفرنس کرکے وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

ٹی وی میزبان حامد میر نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی اندر سے ایک ہیں، آئندہ نگران سیٹ اپ دونوں کی مشاورت سے بنے گا۔ پنجاب اور کے پی کے کی نگراں حکومتیں تمام کام کر رہی ہیں، لیکن الیکشن نہیں ہورہے۔

حامد میر نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت کو تمام تر نگراں حکومتوں پر شکوک و شبہات اور تحفظات ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو یہ بھی شک ہے کہ آئندہ نگراں حکومت 6 یا 9 ماہ کیلئے نہ آجائے، یہ چاہتے ہیں کہ نگراں حکومت 3 ماہ میں الیکشن کروا دے  اور بوریا بستر سمیٹ لے۔

Related Posts