عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان سے 17 جولائی کو جواب طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان
محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجا ج کا اعلان

لاہور: عدالتِ عالیہ نے سائفر کیس میں عمران خان سے 17 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے متفرق درخواست دائر کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کی تحقیقات روکنے سے متعلق حکمِ امتناع خارج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

دبئی ملاقات میں ایسا فیصلہ نہیں ہوا جس پر منانا پڑے۔راناثناء اللہ

ہائیکورٹ لاہور نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے 17 جولائی کو جواب طلب کرنے کیلئے نوٹس ارسال کردیا۔ حکومت نے اپنی درخواست میں اپنا مؤقف عدالت کے سامنے رکھنے کی اجازت طلب کی ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے عمران خان کو 30 نومبر کو طلب کرچکی تھی۔ عدالت نے حکومت کو نوٹس دئیے اور سماعت کیے بغیر نوٹس پر عملدرآمد کو معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا۔

حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باعث وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیش کا عمل رک گیا ہے۔ عدالت گزشتہ برس 6دسمبر کو جاری کردہ حکمِ امتناع کالعدم قرار دے۔ 

Related Posts