نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ملک کی خوشحالی ان سے منسلک ہے،،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ملک کی خوشحالی ان سے منسلک ہے، موجودہ مالی سال کے بجٹ میں نوجوانوں میں میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وسائل ہوئے تو وہ نوجوانوں کو دس لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کریں گے کیونکہ اس سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کیلئے بھی پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ملک کی خوشحالی ان سے منسلک ہے، ان کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو زرعی قرضے فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھالیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہمیشہ وزیراعظم یوتھ پروگرام جیسے اقدامات شروع کئے ہیں۔

Related Posts